ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میںکورونا وائرس کے 6 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 7 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران چھ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور سات مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 74 رہ گئی ہے اور شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7229 پہنچی ہے جبکہ اب کورونا وائرس سے 129 افراد فوت ہوئے ہیں اور 253431 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔