ڈوڈہ //ڈوڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں محکمہ صحت کا ایک ملازم جاں بحق و دوشیزہ سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ڈوڈہ سے بھاگواہ جارہی ایک الٹو گاڑی زیر نمبری JK17-1200 چاپناڑی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں لسہ محمد ولد منور شیخ(50) ساکنہ اکرم آباد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ شافیہ زوجہ ہمائت اللہ (25)ساکنہ کاستی گڑھ ،عامر حسین ولد پرویز احمد (08)ساکنہ بھاگواہ و ایک سال کی دوشیزہ زخمی ہوئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کارروائی شروع کی۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جبکہ مہلک شخص کی طبی لوازمات مکمل کرکے لاش کو وارثین کے سپرد کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مہلک شخص محکمہ صحت کا ملازم تھا اور پی ایچ سی بھاگواہ میں تعینات تھا۔