ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر حادثہ | 2 افراد جاں بحق

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر ملہوری عسر کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں. اطلاعات کے مطابق جمعہ کو دوپہر جموں سے ڈوڈہ کی طرف جارہا ایک ٹرک زیر نمبر JK06-8747 ملہوری کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے. اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی. اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت آصف احمد ولد افضل حجام ساکنہ بھاگواہ و عامر احمد ساکنہ سیکھون ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے. پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے.