بڈگام+ڈوڈہ// بڈگام اور ڈوڈہ میں دو مختلف حادثات میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں ایک محکمہ ہیلتھ کا ملازم ہے۔ کھاگ بیروہ میں منگل کی سہ پہر ٹریکٹر ڈرائیور اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک کے کنارے الٹ گیا جس کے نتیجے میں 25 سالہ ظہور احمد ڈار ولد عبدالصمد ساکن پھیٹھ مکہامہ کھاگ جاں بحق جبکہ گیارہ سالہ لڑکا زخمی ہوا ،جسے ابتدائی مرہم پٹی کرکے گھر روانہ کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر/2021 21 درج کیا۔ادھرڈوڈہ کے بھگواہ نامی علاقے میں آج ایک مارتی کار، حادثے کی شکار ہوئی جس میں سوار ایک ہیلتھ ورکر ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوئے ۔پولیس نے بتایا کہ ماروتی زیر نمبر JK-17/1200چپناری علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی جس میں سوار 50سالہ لسہ محمد ولد منور شیخ اکرم ساکن آباد ڈوڈہ جو کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم تھا اور پی ایچ سی بھگواہ میں تعینات تھا ،لقمہ اجل بن گیا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے جن میں شافی بیگم عمر 25سال اہلیہ حمایت اللہ ، ان کا فرزند پرویز احمد عمر 8سال اور عامر احمد شامل ہیں۔ زخمیوں کو جی ایم سی ڈوڈہ میں داخل کیا گیا ۔