عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//رئیل اسپورٹس انڈیا کے ذریعہ اور جموں و کشمیر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (SOTTO)، پارس ہسپتال اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے اعضاء کے عطیہ اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بیداری کیلئے ڈل جھیل 2کلومیٹرہاف میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے نہ صرف جسمانی تندرستی کو فروغ دیا گیا بلکہ اعضاء کے عطیہ کے بارے میں شعور بھی اجاگر ہوا۔ اعضاء کے عطیہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے منعقد کی گئی میراتھن دوڑنے بہت سے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا۔شرکاء نے اپنے اردگرد کی خوبصورتی کو اپنی گرفت میں لیتے ہوئے قدرتی راستے پر دوڑتے ہوئے اعضاء کے عطیہ کرنے والوں کی آگاہی کا پیغام بھی پھیلایا۔ڈل جھیل ہاف میراتھن نے نہ صرف اعضاء کے عطیہ کے بارے میں اہم بات چیت کی سہولت فراہم کی بلکہ لوگوں کے لیے جسمانی طور پر خود کو چیلنج کرنے کا موقع فراہم کیا۔