سرینگر// ڈب گاندربل میں جے کے بنک کی نئی عمارت کا افتتاح کر تے ہوئے بینک کے چیئرمین اور سر پرست اعلیٰ پرویز احمد نے علاقے کے لوگوں کو یہ خوش خبری دے دی کہ علاقے کے دست کاروں کیلئے بینک ایک کمیونٹی ہال بنائے گا اور وہاںکی دستکار صنعت کو نئی جدت دینے کیلئے بینک ایک پائلٹ پروجیکٹ کو ہاتھ میں لے گا جس کے تحت علاقے کے سبھی دست کاروںکو آسان شرائط کے ساتھ دست کار قرضوں کو فراہم رکھا جائے گا اور اس علاقے میںکمیونٹی سینٹر کی سہولیات بھی بہم رکھی جائیں گی۔افتتاحی تقریب کے موقع پربینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ عبدالشید شگن نے کہا کہ جے کے بینک سماج کے ہر طبقے کیلئے ریاست کے طول و عرض میں بینکنگ سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پہنچا رہا ہے اور جتنی زیادہ امیدیں لوگوں کو ہم سے وابستہ ہیں ہم اُن امیدوں پر کھرا اُترنے کی اُتنی ہی زیادہ کوشش کر رہے ہیں۔ مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے زونل ہیڈ سید رئیس مقبول نے کہا کہ جے کے بینک ڈب کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی عمارت وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عمارت اس علاقے اور اس بینک شاخ کیلئے نیک شگون لیکر آئے۔ کلسٹر ہیڈ فرحت عباس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے مقامی لوگوں کے تعریف کئے کہ انہوں نے صرف دو سالوں میں اس برانچ کو منافع میں لایا اور ہمیں اپنے بھر پور تعاون سے نوازا۔ اس سے پہلے اوقافِ امامیہ ڈب کے صدر سید نظیر رضوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم جموں و کشمیر بینک کے نہایت ہی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری کئی برسوں کی خواہش کو پورا کیا اور ہمیں اپنے علاقے میں ہی ساری بینک سہولیات بہم رکھیں۔نئی عمارت میں اب یہ بینک نہ صرف عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہے بلکہ گاہک بھی یہاں آرام و آسائش محسوس کرسکتے ہیں۔ متعدد گاہکوں کے علاوہ تقریب پر وائس پریزیڈنٹ محمد روشن خیال ، کلسٹر ہیڈ بڈگام شبیر احمد، زونل آفس بڈگام کے کئی سینئر افسراں اور گاندربل ضلع کے متعدد برانچ منیجر شامل تھے۔