ڈاکٹر گھنیشام نے بی ایم او کشتواڑ کاچارج سنبھالا

 کشتواڑ//ڈ اکٹر گھنیشام نے سنیچر کے روز بطور بی ایم او کشتواڑ چارج سنبھال لیا ہے جنھیں حال ہی میں بی ایم او گھٹ سے 3سال کے بعد تبدیل کرکے بی ایم او کشتواڑ  تعینات کیاگیا ہے۔اس موقعہ پر میڈیکل افسر ڈاکٹر ںنذیر حُسین نے انکا خیر مقدم کیااور انہیں بلاک کے متعلق جانکاری دی ۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر گھنیشام کے تجربہ سے بلاک کو کافی فائدہ ہوگا۔ڈاکٹر گھنیشام نے جوائن کرنے کے فوراً بعد ڈاکٹروں ، نیم طبی عملے و کلرکل سٹاف کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی اورا نہیں بلاک میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں کرنے کو کہا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر گھنیشام نے محکمہ صحت میں مختلف عہدوں بشمول بی ایم او عصر، بی ایم او ٹھاٹھری اور گھٹ کے اپنے فرائض بخوبی انجام دئے ہیں،جہاں پر اسے انکی ایمانداری ،لگن کی وجہ سے سماج کے تمام طبقوں میں کافی عزت حاصل ہوئی ہے۔