جموں//ڈاکٹروں کے ایک وفدنے ڈویژنل کمشنرجموں سنجیوورماکے ساتھ ملاقات کرکے اپنے مطالبات پرمبنی ایک میمورنڈم پیش کیا۔اس دوران وفدنے ریاسی ضلع میں ایک آرتھوپیڈیشن ڈاکٹراشونی کے ساتھ ڈی سی دفترمیں ہتک آمیزسلوک کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس اورسول انتظامیہ میڈیکل پروفیشنل کے ساتھ ہتک آمیزسلوک کرکے ناانصافی کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک عزت دار ڈاکٹرکے ساتھ برتے گئے ضلع انتظامیہ ریاسی کے رویے سے پورے پیشے کی عزت کوزک پہنچی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری فورم ایماندارڈاکٹروں کی حمایت میں کھڑی ہے اورڈاکٹروں ومریضوں کے ساتھ بہترتعلقات کی خواہاں ہے۔اس دوران وفدنے سپریم کورٹ کی ہدایات بھی ڈویژنل کمشنرکے سامنے رکھیں جوکہ محکمہ صحت کے پروفیشنلوں کے ساتھ بہترسلوک روارکھنے کی تلقین کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاسی میں ڈاکٹرکوہراساں کرنے کاوقت بدقسمتی ہے ۔اس دوران ڈویژنل کمشنرنے میڈیکل پروفیشن کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی۔