جموں//ریاستی اسمبلی کے سپیکرڈاکٹرنرمل سنگھ نے لوگوں کی طرف سے جانوروں کی دیکھ ریکھ اوران کی بہترصحت کے سلسلے میں مانگ کولے کرتعمیرکئے گئے ویٹرنری ہسپتال ،پرنالہ ،بلاورکی عمارت کاافتتاح کیا۔یہ عمارت 13.40لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرکی گئی ہے اوراس کی وجہ سے لوگ اپنے جانوروں کاعلاج ومعالجہ بہترطریقے سے کروانے کے اہل ہوجائیں گے۔ویٹرنری ہسپتال ،پرنالہ ،بلاورکی عمارت کاافتتاح کرنے کے بعدڈاکٹرنرمل سنگھ نے پرنالہ گائوں میں عوامی مسائل ازالہ کیمپ کاانعقاد کیا۔اس دوران مختلف وفودنے سپیکرڈاکٹرنرمل سنگھ کے سامنے بجلی،پانی ،سڑک سہولیات ،طبی خدمات ،تعلیم اورصحت صفائی سے متعلق مسائل کواُجاگرکیا۔اس دوران وفودنے علاقہ میں ہینڈپمپوں اورخستہ حال ہوچکے ٹیوب ویلوں کی فوری مرمت اورہائرسکینڈری سکول پرنالہ میں عملے کی قلت دورکرنے کی مانگ کی۔اس دوران ڈاکٹرنرمل سنگھ نے لوگوں کے مسائل کواطمینان سے سنااورموقعہ پر آفیسران کومسائل کے ازالہ کی ہدایات دیں۔بعدازاں دیول میں ڈاکٹرنرمل سنگھ نے ٹرانسفارمرری پیئرورکشاپ کے تعمیری کام کاجائزہ لیاجو1.50کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہورہی ہے۔اس دوران سپیکرنے مختلف سکیموں کی پیش رفت کابھی جائزہ لیا۔بعدازاں نرمل سنگھ نے اُج دریا،کالنہ گائوں میں پل کی تعمیرکابھی معائینہ کیا۔اس دوران اے ڈی سی بلاورجوگندرسنگھ رائے، سی اے ایچ اوکٹھوعہ،سرجیت کمار، بی ڈی او، ڈپٹی سی ای او،انجینئرس اورتحصیل سطح کے آفیسران ان کے ہمراہ تھے۔