جموں//گالف کورس سدھرا میں ڈاکٹرز ڈے کی مناسبت سے 92.7 BIG FMجموںکی جانب سے ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ڈاکٹروں کو گانے اور موسیقاری کا موقعہ فراہم کیا گیا۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض بگ ایف ایم ایم جے جوہی اور ایم جے روحی کی طرف سے اد ا کئے گئے جنہوں نے انتاکشری اور میوزیکل گیمز کا اہتمام کیا۔ پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ڈاکٹروں کی طرف سے انسانیت کی خدمات کے لئے دی جانے والی خدمات کا اعتراف تھا۔ ڈاکٹروں کی شمولیت کے لئے ان کے تئیں تشکر کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے مصروف شیڈیول میں وقت نکال کر اس میں آنا حوصلہ افزاء ہے۔ تقریب میں شریک ڈاکٹروں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔وہاں موجود ڈاکٹروں میں پرنسپل میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر سنندہ رینہ، ڈاکٹر سنیل کوتوال، ڈاکٹر وکاس پادھا، ڈاکٹر رتیش گپتا اور ڈاکٹر ویریندر شامل تھے جنہوں نے 92.7ایف ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروںکی خدمات کے اعتراف کا یہ منفرد انداز تھا۔ سیکرٹری گولف کورس مانو گپتا نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل کلسٹر پروگرام ہیڈ جے اینڈ کے 92.7بگ ایف ایم وکرانت شرما نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی بنی نوع انسان کے تئیں خدمات کو سراہا۔