بیجنگ// چین کے جنگلات میں تیزی سے پھیلتی ا?گ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران 26 فائر فائٹرز بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30 فائر فائٹرز لاپتہ ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے جنگلات میں 3800 میٹر کی بلندی پر لگنے والی ا?گ پر قابو پانے کے لیے 700 کے قریب فائر فائٹرز کو بھیجا گیا تھا جن سے میں 26 فائر فائٹرز طوفانی ہوا کا رخ اچانک تبدیل ہونے کے باعث شعلوں کے گھیرے میں ا?گئے اور جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30 لاپتہ ہیں۔واضح رہے کہ چین میں گزشتہ چند ہفتوں سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے صرف گزشتہ ماہ مارچ میں تین فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے جب کہ مختلف جنگلاتی علاقوں میں بھی معمولی آتشزدگی کے واقعات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔