یو این آئی
ووہان// چین کے صوبہ ہوبی کے دارالحکومت ووہان اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے درمیان جمعہ کو براہ راست پروازیں بحال کر دی گئیں۔آج صبح ایک ایئربس اے 350 جس میں 270 مسافر سوار تھے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئے، جو کورونا وائرس وبائی امراض کے بعد ووہان سے یورپ کے لیے براہ راست پرواز کے راستے کی بحالی کا بھی نشان ہے۔چائنا سدرن ایئرلائنز کی جانب سے چلائی جانے والی یہ فضائی سروس ہفتے میں ایک بار جمعے کے روز چلے گی۔ آؤٹ باؤنڈ پرواز ووہان تیانہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی اور صبح 7 بجکر 10 منٹ پر لندن پہنچے گی۔ اسی طرح واپسی کی پرواز لندن سے صبح 11:05 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 5:00 بجے ووہان پہنچے گی۔