یواین آئی
چانگچون// چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن کے شہر شولان میں موسلادھار بارش سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔ مقامی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔افسران نے آج یہاں بتایا کہ اس وقت آبی ذخائر اور بڑی ندیوں میں پانی کی سطح اب محفوظ حد تک کم ہوگئی ہے۔ گزشتہ منگل کی رات سے شولان میں مسلسل بارش ہو رہی ہے لیکن اب اس میں کمی متوقع ہے۔مقامی حکومت نے معمولات زندگی بحال کرنے، سڑکوں کی مرمت، بجلی اور مواصلات کی بحالی کے لیے مختلف ریسکیو فورسز کو تعینات کیا ہے۔