عظمیٰ نیوزڈیسک
نانجنگ// مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے دارالحکومت نانجنگ میں جمعہ کی صبح ایک عمارت میں آگ لگنے سے 15 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جمعہ کی صبح تقریباً 4.39 بجے، مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کو ضلع یوہوتائی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ بچاؤ عملہ نے صبح 6 بجے کے قریب آگ پر قابو پایا اور تقریباً 2 بجے جائے وقوعہ پر تلاشی اور امدادی کارروائیاں ختم ہوگئیں۔ 44 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی، جہاں بجلی کا سامان رکھا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل مشرقی چین کے جیانگ شی صوبے میں 24 جنوری کو ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے تھے۔