بیجنگ//چین میں شمال مغربی شہر ’’ ین چوان‘‘ کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ڑنہوا‘‘ نے خطے کی کمیونسٹ پارٹی کی کمیٹی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں مائع پٹرولیم گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں 7 دیگر افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔سرکاری “سی سی ٹی وی” چینل کے ذریعے نشر فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ فائر فائٹرز دھماکے کی جگہ پر آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ریسٹورنٹ کے سامنے والے خالی حصے سے دھواں اٹھ رہا تھا۔شیشے کے ٹکڑوں اور دیگر ملبے نے تاریک میں افراتفری مچا دی۔ اس گلی میں کئی دیگر ریسٹورنٹس اور تفریحی دکانیں ہیں۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شام 8 بج کر 40 منٹ اور جی ایم ٹی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔ دھماکہ فوانگ بار بی کیو ریسٹورنٹ میں ہوا۔ یہ علاقہ تین روزہ ڈریگن بوٹ تقریب کے مقام کے قریب واقع ہے۔