میلبورن/ گزشتہ چمپئن اور دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے برطانیہ کے کوالیفائر ڈان ایونس کو بدھ کے روز سخت مقابلے میں 7۔6، 7۔6، 6۔3 سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ فیڈرر نے مسلسل 20 ویں برس آسٹریلین اوپن کے تیسرے دور میں داخلہ حاصل کیا ہے ۔ انہیں یہ مقابلہ جیتنے میں دو گھنٹے 35 منٹ تک مشقت کرنی پڑی۔ سوئس ماسٹر اور 20 گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے فیڈرر نے پہلے دو سیٹ کے ٹائی بریک 7۔5 7۔3 سے جیتنے کے بعد تیسرے سیٹ میں ایوانس کا چیلنج نمٹا دیا۔ یہاں ریکارڈ ساتواں اور مسلسل تیسرا ٹائٹل جیتنے کے مقصد سے اترنے والے فیڈرر نے جیت کے بعد کہا کہ میں شروع میں ہی دباؤ بنا لیتا تو حالات کچھ اور ہوتے ’’۔ اب فیڈرر کا تیسرے راؤنڈ میں سامنا امریکہ کے ٹیلر فرٹس سے ہوگا جنہوں نے فرانس کے گائل مونفلس کو چار سیٹ اور تین گھنٹے 24 منٹ تک چلے مقابلے میں 6۔3، 6۔7، 7۔6، 7۔6 سے شکست دی۔ اس درمیان پانچویں سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن دوسرے راؤنڈ میں الٹ پھیر کا شکار ہو کر باہر ہو گئے ۔ امریکہ کے فرانسس ٹیافو نے اینڈرسن کو 4۔6، 6۔4، 6۔4، 7۔5 سے شکست دی۔ دنیا کے 39 ویں نمبر کے امریکی کھلاڑی کا سامنا اٹلی کے اندریاس سیپّي سے ہوگا۔ چھٹی سیڈ یافتہ کروشیا مارن سلچ نے امریکہ کے میکنزی ڈونالڈ کو چار سیٹوں میں 7۔5، 6۔7، 6۔4، 6۔4 سے شکست دی۔ سلچ تیسرے راؤنڈ میں اب اسپین کے فرنانڈو ویرداسکو سے مقابلہ ہوگا۔ جنہوں نے مالدووا کے راڈو البوٹ کو 6-1، 7-6، 6-2 سے شکست دی۔ خواتین زمرے میں دوسری سیڈ جرمنی کی انجیلک کیربر اور تیسری سیڈ ڈنمارک کی کیرولن ووزنیاکي نے اپنے آپ مقابلے جیت کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ ووزنیاکي نے سویڈن کی جوھانا لارسن کو 6۔1، 6۔3 سے شکست دی جبکہ کیربر نے برازیل کی کوالیفائر بیٹریز ھداد مائیا کو ایک گھنٹے 21 منٹ میں 6۔2، 6۔3 سے شکست دی۔ سلوئن اسٹیفینس نے ٹمیا بابوس کو 6-3، 6-1 سے شکست دی۔یو این آئی