نئی دہلی/یواین آئی/ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندی کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کمنٹری پینل میں وسیم اکرم، روی شاستری، سنیل گواسکر، ناصر حسین، این بشپ، این اسمتھ، ایرون فنچ اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل میں رمیز راجا، بازید خان، میل جونز، مائیکل ایتھرٹن، پومیلیلو موبنگوا، قیس نائیڈو اور سائمن ڈول بھی شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی میں ڈیل اسٹین، دنیش کارتک، کیٹی مارٹن، شان پولاک، اطہر علی اور این وارڈ بھی کمنٹری کریں گے ۔سریش رینا، ہربھجن سنگھ، وقار یونس، رابن اتھپا، محمد کیف، امباتی رائیڈو، وہاب ریاض، پیوش چاولہ، ورون آرون، جتن سپرو، آکاش چوپڑا، سنجے منجریکر، سنجے بنگر، دیپ داس گپتا کو ہندی کمنٹری پینل میں موقع ملا ہے ۔ناظرین کے لیے ، نیٹ ورک نے ہندی کمنٹری پینل میں کئی تجربہ کاروں کو جگہ دی ہے ۔