سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کما ر مہتا نے اِی ۔ ویجی لنس کلیئرنس سسٹم کا اِفتتاح کیا۔اِفتتاح کے موقعہ پر کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر اینٹی کورپشن بیورو اور ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ ایس ایس ،کشمیریونیورسٹی موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ این او سی اور ویجی لنس کے حصول کے لئے عمل کو وقتی ، مؤثر اور شفاف اَنداز میں آسان بنانے کے لئے یہ نظام تیا ر کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری نے آن لائن نظام کی ترقی سے وابستہ ٹیم کو سراہتے ہوئے متعلقہ اَفراد سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ این او سی جاری کرنے کا عمل آن لائن درخواست جمع کرنے کی تاریخ سے سات دِن کے اندر مکمل ہوجائے۔ انہوں نے پہلے سے موجود ملازمین کے ڈیٹا بیس تک رسائی دے کر نظام کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ویجی لینس کلیرنس پورٹل کے ساتھ سی پی آئی ایس ڈیٹا کے انضمام پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِی ۔ ویجی لنس کلیئر نس سسٹم دستی طور پر نگرانی کے عمل کو وقتی اور شفاف بنا کر جدید بنائے گا۔ اِس پروجیکٹ کو محکمہ عمومی اِنتظامیہ کے تعاون سے ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سپورٹ سسٹم ، یونیورسٹی آف کشمیر کی آئی ٹی ماہر ٹیم نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نیا پورٹل محکموں کے ذریعہ درخواستوں کی آن لائن جمع کرنے ، درخواستوں کی اصل وقت کی نگرانی اور عدم توازن پر اے سی بی اور جی اے ڈی دونوں کو آٹو ریمائنڈر کے ان بلٹ میکا نزم کے ساتھ این او سی کا وقتی پابند اجرأ کی اجازت دے گا۔ ملازمین کو ای میل / ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔