بھدرواہ // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کو طبی مددفراہم کرنے کے لئے فوج نے چیرجی علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔کیمپ کا مقصد چیرجی خطہ کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر ہی طبی خدمات فراہم کرنا تھا جن کو معمولی بیماری کے لئے بھی کشواڑ کا رُخ کرنا پڑتا تھا۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آرمی کے میڈیکل افسر نے میڈیکل سٹاف کے ہمراہ چیر جی میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔کیمپ میں 307سے زائد مریضوں کا معا ئینہ کیا گیا جن میں108مرد ،87خواتین اور 112بچے شامل تھے۔کیمپ کے دوران ایک لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے فوجکی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے میں بھی مدد ملے گی اور مستقبل مکیں بھی ایسے کیمپ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔۔طبی ٹیم نے اس موقعہ پر لوگوں میں مختلف بیماریوں اور اچھی صحت قائم رکھنے میں بیداری بھی پیدا کی۔