مینڈھر//مینڈھر کے چھترال علاقے و گردونواح کے لوگوںنے پانی کی عدم دستیابی پر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ چھترال لفٹ سکیم مہینے میں چار دن چلتی ہے اور باقی تمام ایام بند پڑی رہتی ہے لیکن محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ۔ انہوںنے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ جان بوجھ کر اسکیم کو بندکرکے اسے ختم کرناچاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ احتجاج کرکرکے تھک گئے ہیں لیکن محکمہ کوئی کارروائی نہیں کررہا۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ خود اس سکیم کا جائزہ لیں اور ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان کاکہناتھاکہ ہزاروں کی آبادی متاثر ہورہی ہے لیکن روز یہ بہانے بنائے جاتے ہیں کہ آج ٹرانسفارمر جل گیا اور آج کوئی دوسری تکنیکی خرابی آگئی ۔