جموں//ریاسی ضلع کی معروف ومشہورسماجی شخصیت چوہدری مرادعلی کھٹانہ ساکن ماڑی گذشتہ روز 90سال کی عمرمیں دارفانی سے کوچ کرگئے۔مرحوم نے 70سال تک سماجی کاموں میں حصہ لیااوروہ گذشتہ روزصبح ساڑھے دس بجے مالک حقیقی سے جاملے ،وہ گذشتہ کچھ مہینوں سے علیل تھے ۔چوہدری مرادعلی کی نمازجنازہ گذشتہ شام آبائی قبرستان میں اداکی گئی جس میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ مختلف سیاسی ،سماجی شخصیات اورانتظامیہ آفیسران نے نمازجنازہ میں حصہ لے کرمرحوم کیلئے مغفرت کی دعافرمائی۔مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے چوہدری مرادکی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔