جموں//قانون ساز کونسل کی ماحولیاتی کمیٹی نے چنینی ۔ ناشری ٹنل میں ہوائی آلودگی کی سطح کو چیک کرنے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے اختیار کئے گئے طریقہ کار کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے ۔جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی ماحولیاتی کمیٹی کی ایک میٹنگ ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس دوران ریاست میں ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں چلائے جارہے مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چنینی ۔ ناشری ٹنل میں ہوا کی آلودگی کے مسئلے کے بارے میں بھی غور و خوض کیا گیا۔ارکان قانون سازیہ محمد یوسف بٹ ، چودھری محمد اکرم ، سید باقر رضوی ،شیخ اشفاق جبار ، بشیر احمد ڈار ، دلیپ سنگھ پریہار ، نیلم کمار لنگے ، راجیش گپتا اور انجم فاضلی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی سنجیو ورما ، چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی جموں ایس پی منہاس ، ڈائریکٹر ماحولیات اوم پرکاش شرما اور این ایچ اے ۔Iکے سینئر افسران نے میٹنگ میں متعلقہ محکموں کی طرف سے ماحول کی آلودگی کو روکنے کے سلسلے میں اقدامات سے میٹنگ کو آگاہ کیا۔سیکرٹری اسمبلی ایم آر سنگھ، چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں سدھیر شاہ ،چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی کشمیر غلام جیلانی ، چیف انجینئر پروجیکٹ سمپرگ / بیکن کرنل راجیش کارل ، ایم ڈی جے کے پی سی سی انجینئر وقار ایم شونٹھو ، منیجر ( ٹی) این ایچ اے ۔Iسرینگر غلام قادر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔