کشتواڑ//چنار پاور پروجیکٹس ورکرس یونین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی نوجوانوں کو پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں روزگار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقعہ پر مقررین نے ضلع کشتواڑ کے ہنر مند،غیر ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر رروزگار دینے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں پروجیکٹ سے متاثرین لوگوں کو اعلیٰ ترجیح دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔جوگیندر بھنڈاری نے اس موقعہ پر بتایا کہ افکان انفراسٹریکچر لمیٹڈ جسے پکل ڈول ایچ ای پروجیکٹ پر کام کرنے کی ذمہ واری سونپی گئی ہے ،نے ٹرانسفر کی بنیادوں پر عملہ تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے تعینات کئے ہوئے مقامی نوجوانوں کو ماہانہ تنخواہوں کی بنیاد پر مامور کیا جائے گا اور ٹرانسفر کئے ہوئے عملہ کو ایچ او رول پر رکھا جائے گا۔انہوںنے ایساکرنے کی صورت میں سخت نتائج کاانتباہ دیا ہے اور مقامی نوجوانوں کو متعدد پاور پروجیکٹوں میں کام کرنے کی وجہ سے مہارت حاصل ہونے پر ایچ او رول پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے تعینات کئے ہوئے مقامی نوجوانوں کو پی اینڈ اے، بلنگ، اکونٹس،سٹور سیکشن میںمناسب نمائندگی دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔اجلاس میں 13نفری کور گروپ کو نامزد کیا گیا ،جن کو پکل ڈول، افکان ،انتظامیہ اور سی وی پی پی کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کا اختیار دیا گیا ۔رنکو سین، انیل شرما، غلام حسن گنائی، جاوید ، اشرف گنائی، سردار ست پال سنگھ، اختر حُسین،مدثر نائیک، جعفر، راجندر شان،رام رتن،طارق پتری،سنی شرما ، مظفر حُسین،عاشق حُسین، مسعود علی، اجے شرما ، سندیپ شرما ،چندر کانت، راجندر کمار، سلمان سلیم، ارشد گنائی،اصغر علی، فاروق ڈگا نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔