بھدرواہ//پانچ روزہ چناب ویلی یوتھ فیسٹیول’’سنگم2017.18‘‘ اپنے اختتام پہونچ گیا۔اس موقعہ پر جیتنے والوں اور شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس فیسٹیول کا اہتمام بھدرواہ کیمپس نے راشٹریہ رائفلز کے اشتراک سے کیا تھا۔جس کا مقصد چناب ویلی میں امن اور خوشحالی کو تقویت بخشنے کو ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا تا کہ وہ مختلف شعوبوں میں اپنی پنہاں صلاحتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔تقریب کا اختتام مہمان خصوصی کمانڈر فورتھ سیکٹر آر آر برگیڈ روہت نوٹیال اور ریکٹر بھدرواہ کیمپس پروفیسر جی ایم بٹ کی موجودگی میں ہوا ۔اس موقعہ پر چناب ویلی کے سبھی 10کالجوں کے تقریباً1100طلاب اور اساتذہ موجود تھے۔اس کے علاوہ اسلامیہ فریدیہ کالج کشتواڑ ،گورنمنٹ پائع سکینڈری اسکول پاڈر کے طلباء بھی موجود تھے۔اس اہم تقریب سنگم لا افتتاح جموں کشمیر کے گورنر این این وہرہ نے 11ستمبر 2017کو کیا تھا۔اس موقعہ پر جیتنے والے طلباء اور دیگر شرکاء کو انوامار سے نوازہ گیا۔اپنی نمایاں کار کردگی کیلئے خصوصی انعام گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول پاڈر کو دیا گیا۔پروفیسر جی ایم بٹ نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میںکہا کہ فوج نہ صرف بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم بنانے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے بلکہ نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشو نما کیلئے بھی متعدد کھیلوں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کر رہی ہے۔