جاوید اقبال
مینڈھر //سلانی پرائمر لیگ کا فائنل میچ گزشتہ روز نہایت جوش و خروش کے ساتھ کھیلا گیا، جس میں چلاس کلب نے سلانی کلب کو 19 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میچ میں جلاس کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 اوورز میں 157 رنز بنا کر 3 وکٹیں گنوائیں۔ چلاس کلب کی جانب سے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی ۔جواب میں سلانی کلب کی ٹیم 138/5 تک ہی پہنچ پائی، جس کے ساتھ چلاس کلب نے فائنل اپنے نام کر لیا۔سام بی کو ان کی زبردست کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے بالنگ میں بھی دو اوورز میں صرف 15 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔جیتنے والی ٹیم جلاس کلب کو 4000 روپے نقد انعام جبکہ رنر اپ سلانی کلب کو 2500 روپے کیش پرائز دیا گیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابقہ سرپنچ خالد چوہان تھے، جن کے ہمراہ قدیر حسین، محمد رشید، فضل حسین، شمس دین، طفیل احمد، محمد لطیف، محمد عظیم اور محمد اکرم سمیت بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر طارق چوہان، شراز چوہان، جبیر چوہان، راشد چوہان، شہزاد چوہان، اسحاق چوہان اور ارشد چوہان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔چیف گیسٹ خالد چوہان نے جیتنے والی اور تمام حصہ لینے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے علاقے میں ایک اچھا اسٹیڈیم بنایا جائے تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے کا موقع ملے اور نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مشغول رہیں۔ انہوں نے اس طرح کے ٹورنامنٹس کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے بچاؤ کے لئے ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔