چابہار// ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ چابہار فری زون علاقے کی 'شہید بہشتی' بندرگاہ اپنی اسٹریٹجک پوزیشن اور شمالی جنوبی کوریڈور کو آزاد پانیوں سے منسلک کرنے کی وجہ سے سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے.ان خیالات کا اظہار 'حسن روحانی' نے اتوار کے روز چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ کے فیز 1 کی افتتاحی تقریب میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید بہشتی بندرگاہ اپنی جغرافیائی پوزیشن کے ساتھ ایک مختصر راستے میں شمالی جنوبی کوریڈور کو آزاد پانیوں سے منسلک کرسکتی ہے.صدر روحانی نے چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ کی اقتصادی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بندرگاہ کے ذریعہ ایرانی مصنوعات مختصرترین وقت میں ہمسایہ ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ یہ بندرگاہ مشرقی اور شمالی ممالک سمیت افغانستان اور وسطی ایشیا کو جنوبی ممالک اور آزاد پانیوں سے منسلک کرتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، مشرقی، شمالی اور یورپی ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کی بناپر سیاسی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے.