عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مفتی اعظم مفتی ناصر الا سلام نے کہا کہ جمعرات کی شام کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور اب عید الفطر 21مارچ 2026 بروز ہفتہ کو جموں و کشمیر میں منائی جائے گی۔مفتی ناصر کا کہنا تھا کہ ‘خطے کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، اس لیے عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔ انہوں نے لوگوں کو مبارکباد بھی دی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کی دعا کی۔عید کی نماز عیدگاہوں اور مساجد میں ادا کی جائے گی جبکہ بازاروں میں اس موقع سے قبل ہی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔