چاقوکی نوک پرلوگوں کولوٹنے والاگروہ بے نقاب

بانڈی پورہ//پولیس نے بانڈی پورہ میں لوگوں سے چاقوکی نوک پرزبردستی روپیہ اینٹھنے والے گروہ کو بے نقاب کرکے ایک کوگرفتار کیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔معلوم ہواہے کہ بانڈی پورہ پولیس کو لوگوں سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ نامعلوم افرادچاقوکی نوک پران سے زبردستی روپے چھین لیتے ہیں۔پولیس نے فوری طور حرکت میں آکر ایک مشتبہ شخص اعجازاحمدشیخ کودبوچ لیااوردوران تفتیش اس سے سچ اگلوایااوراس طرح اس جرم میں ملوچ گروہ کو بے نقاب کیاگیاجبکہ چاقوبھی پولیس نے برآمد کیا۔اس گروہ کا مقصد عام لوگوں سے روپے پیسے اینٹھ کرخوف پھیلاناتھا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے جبکہ مزیدگرفتاریوں کابھی امکان ہے۔