یو این آئی
ممبئی// گمان سنگھ اور امیر محمد ظفردانش کے شاندار سپر 10 کی بدولت یو ممبا نے شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے پرو کبڈی لیگ( پی کے ایل )سیزن 10 کے میچ میں تمل تھلائیواس کو 46-33 سے شکست دی۔اتوار کو کھیلے گئے اس میچ میں گمان سنگھ اور امیر محمد جعفردانش نے یو ممبا کی جیت میں خصوصی کردار ادا کیا۔ دونوں نے سپر 10 لگاتے ہوئے بالترتیب 11 اور 10 پوائنٹس حاصل کیے۔یہ یو ممبا کی پانچ میچوں میں تیسری جیت ہے۔ ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ تامل تھلائیواس کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یو ممبا کی ٹیم پہلے پانچ منٹ تک 8-4 سے آگے تھی۔ یو ممبا کے گمان سنگھ نے لگاتار پوائنٹ لینا جاری رکھا۔ 11ویں منٹ میں ظفر دانش نے سپر ریڈ کرکے ممبا کی برتری کو آٹھ پوائنٹس تک پہنچا دیا۔ اگرچہ اس کے بعد تامل تھالائیواس کی ٹیم آل آؤٹ ہوگئی اور اس کی وجہ سے یو ممبا کا اسکور 21-9 تک پہنچ گیا۔پہلے ہاف کے اختتام سے پانچ منٹ قبل ممبا کو اچھی برتری حاصل تھی۔ گمان سنگھ نے جلد ہی اپنا سپر 10 بھی مکمل کیا۔ تاہم، اپنے دفاع کی بنیاد پر، تامل تھلائیواس نے خود کو مقابلے میں برقرار رکھا۔ 17ویں منٹ تک ممبا کو 10 پوائنٹس کی کمانڈنگ برتری حاصل تھی۔ ظفردانش اور گمان سنگھ کی ریڈ میں مسلسل کارکردگی کی بدولت یو ممبا نے پہلے ہاف میں 11 پوائنٹس کی برتری حاصل کی اور اسکور کو 27-16 تک پہنچا دیا۔دوسرے ہاف میں بھی ممبا کی ٹیم تامل تھلائیواس کی ٹیم پر حاوی رہی۔