گندو// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین نے کہا کہ پی ڈی پی واحد ایک ایسی جماعت ہے جس کے پاس ریاست جموں و کشمیرمیں امن کی بحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے ایک جامہ پالیسی ہے ان باتوں کا اظہار ضلع صدر نے حلقہ انتخاب اندروال میں کاہرہ کے مقام پر بلاک جکیاس اور کاہراہ کے پارٹی کارکنان نے ایک میٹنگ کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے اور ترقی کے لئے واحد پی ڈی پی سنجیدہ ہے انہوں نے پارٹی کارکنان پر زوردیا کہ وہ لوگوں کے درمیان جائیں اور انہیں پارٹی کے پروگرام اور پالیسیوں سے با خبرکریں ۔ پارٹی کارکنان نے کئی مقامی مسائل بھی ضلع صدر کے سامنے رکھے شیخ ناصر کے ہمراہ کئی سینئر پارٹی لیڈران جن میں زونل صدر عبدالرحمان کشمیری، جنرل سیکریٹری عبدالکبیر بٹ، بلاک صدر کاہرہ محبوب ملک، بلاک صدر جکیاس طارق حسین، بلاک صدر بونجواہ عابد حسین ملک بھی تھے۔ شیخ ناصر نے پارٹی کارکنان پر زوردیا کہ وہ زمینی سطح پر کام کریں اور پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے ہاتھ مضبوط کریں۔ اس موقعہ پر زونل صدر عبدالرحمان کشمیری، جنرل سیکریٹری عبدالکبیر بٹ، بلاک صدر کاہرہ محبوب ملک، بلاک صدر جکیاس طارق حسین، بلاک صدر بونجواہ عابد حسین ملک ، عبدالطیف بٹ، وسیم ٹاک، الفاد حسین، مشتاق متو، عبدالقیوم نیائک،محمد ایوب ٹاک،امتیاز احمد وانی، محمد اسحاق ،طارق میر، اختر حسین میر، چوہدری عبدالرشید اور شاکر حسین وانی نے بھی خطاب کیا۔