مہور /زاہد ملک//مہور کے دو روزہ دورہ کے دوران وزیر برائے تعمیرات عامہ نعیم اختر سے متعدد وفود ملاقی ہوئے۔پی ڈی پی ضلع صدر شفیق الرحمان بھٹ ایڈوکیٹ کی قیادت میں وزیر موصوف نے وفد کے شکایات اور مسائل کی جانکاری حاصل کی۔وفد نے ویز رکا مہور میں جائزہ میٹنگ منعقد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔وفد نے کئی ترقیاتی مدعے بشمول گلاب گڑھ نادی مرگ سڑک کی تعمیر،کھیل میدان، گیسٹ ہائوس اُٹھائے ۔وزیر نے وفد کو سُننے کے بعدسیکرٹری سپورٹس کونسل کو ہدایت دی کہ سنگڑی اور اگشی میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے کام شروع کی جائے۔وفد نے دیگر کئی مطالبات بھی پش کئے۔وفد نے سب ڈویژن مہور کے لئے موسم سرما میں ہوائی سروس مہیا کرنے اور سرکاری دفاتر کی کارکردگی یقینی بنناے کا مطالبہ کیا۔ وزیر نے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی موجودہ ریاستی سرکار لوگوں کو اچھی سرکار فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور رشوت خوری کا قلعہ قمعہ کیا گیا ہے۔اور عام آدمی کی شنوائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نے لوگوں کی بہبودی کے لئے مختلف بہبودی سکیموں کو لانچ کیا ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ جن سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے ان تمام سڑکوں پر ایک مہینے کے اندر اندر کام شروع کیا جائے گا اور خاطی کنٹریکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو عام لوگوں تک پارٹی کے پروگرام اور سرکار کی بہبودی سکیموں کو لیجانے کی تلقین کی۔انہون نے اپوزیشن پارٹیون کی جانب سے پھیلائے جا رہے غلط و گمراہ کن پروپگنڈا سے لوگوں کو خبر دار کیا ۔وفد میں ٹھاکور نصیب سنگھ، سُبحان دین وانی، محمد شفیع وانی، عبدل رشید ناگ، محمد یاسین شیخ، حاجی اعظم شاہ، حاجی عبدل رشید گددرمیٹ،حاجی عبدل سُبحان ملک، لیاقت علی خان، قمع دین، نذیر احمد بدری، حاجی عبدل غفار، نذیر احمد چک، وپارٹی کے دیگر کارکنان شامل تھے۔