پونچھ//نیشنل کانفرنس کارکنان کی ایک میٹنگ پارٹی کے یوتھ صوبائی صدر اعجاز جان کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔یہاں جاری بیان میں دعویٰ کیاگیاہے کہ اس دوران حاجی جہانگیر حسین میر سمیت پی ڈی پی کے کچھ کارکنان نے پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اعجاز جان نے کہاکہ عمر عبداللہ کے دور میں شروع ہونے والے زیادہ تر کاموں کو سابق حکومت نے التوا میں رکھا اوراس نے صرف سیاسی مفاد والے کام کئے۔انہوں نے کہاکہ این سی میں روزانہ لوگ شامل ہورہے ہیں جو دیگر جماعتوں سے متنفر ہوچکے ہیں۔اس موقعہ پر خورشید حسین شاہ،معشوق خان،حاجی صاد ق ،حاجی محمد رشید،محمد شفیع،سید خلیل کرمانی،محمد رشید،محمد عزیز وغیرہ بھی موجو دتھے۔