پی ڈی پی وفد چھانہ پورہ گیا | روف بٹ کی خالہ کے انتقال پر اظہار ہمدردی

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// پی ڈی پی کاوفد عبدالرحمن ویری کی قیادت میں کل چھانہ پورہ گیا اور پارٹی لیڈر روف بٹ کی خالہ کے انتقال پر سوگوار خاندان کی ڈھارس بندھائی۔ وفد میں ڈاکٹر محبوب بیگ ،غلام نبی لون ہانجورہ آسیہ نقاش ،اعجاز میر،وحید پرہ ، حمیدکوشین ، عارف لائیگرواور دیگر ارکان شامل تھے ۔ پی ڈی پی قائدین نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔وفد کے ساتھ ضلع سری نگر کے تمام زونل صدر اور عہدیداران شامل تھے۔