کشتواڑ//دیہی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی اور یہاں کی غریب عوام کی اقتصادی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہی والی مخلوط سرکار وعدہ بند ہے۔ریاست میں ساٹھ ہزارکے قریب ڈیلی ویجرز کی مستقلی ایک تاریخی فیصلہ ہے جس سے غریب ڈیلی ویجرز کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ان باتوں کااظہارپیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین نے حلقہ انتخاب اندروال کے سروڑ علاقہ کے اپنے دورے کے دوران ٹٹانی کے مقام پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے انتخابات کے دوران کئے گئے واعدے کو پورا کیا اور وہ ہزاروں ڈیلی ویجرز کو راحت فراہم کرنے کے لئے بہ ذاتِ خود کافی سنجیدہ تھیں شیخ ناصر نے مذید کہا کہ ماضی میں لوگوں نے صرف سابقہ حکومتوں سے کھوکھلے داعوے سنے ہیں جبکہ ایسا اہم اور تاریخی فیصلہ کوئی سرکار نہ کر سکی۔مقامی ایم ایل اے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شیخ ناصر نے کہا کہ موجودہ کانگریس کے ایم ایل اے تین بار موقع ملنے کے باوجود لوگوں کی مشکلات کاازالہ کرنے میں پوری طرح ناکام ہوا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ محنت اورایمانداری سے کام کرتے ہوئے پارٹی کو بنیادی سطح پر مظبوط بنایں اور موجودہ سرکار کی حصولیابیوں اور پروگرام و پالیسیوں کو لیکر عام لوگوں کو با خبر کریں۔ اس موقع پر کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شیخ ناصر حسین نے قیادت میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی شیخ ناصر کے علاوہ ضلع جنرل سیکریٹری عبدلکبیر بٹ، خورشید احمد، سجاد حسین لون، بشیر احمد، دیا کرشن، روشن لعل ، شبیر احمد، محمد مقبول، ریاض احمد، تنویر احمد، عنائت اﷲ اور ریاض احمدنے بھی پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔