جموں // نیشنل کانفرنس او بی سی سیل نے پی ڈی پی اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں پارٹیوں نے ریاست کوسیاسی بحران اور لوگوں کو مشکلات میں مبتلاکردیاہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں این سی اوبی سی سیل کے چیرمین عبدالغنی تیلی نے ضلع کٹھوعہ کے علاقہ میں مختلف میٹنگوں کے دوران کہا کہ ریاست کے لوگ آج اس لئے پریشان ہیں کیوں کہ پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط سرکار نے ریاست کو اندھیرے میں چھوڑ دیا ہے اورپچھلے تین سال سے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے جو قابل تشویش بات ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ سرمخلوط سرکار نے لوگوں کے ساتھ یہ وعدہ کیا تھا کہ موسم گرما میں جموں خطہ کے تمام اضلاح اور خصوصاًضلع کٹھو عہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی نہیں ہوگی اور پانی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ضلع میں پانی کی دستیابی بھی متاثر رہی ہے اور بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے بھی لوگ تنگ آچکے ہیں باعث تشویش ہے۔انہوں نے سابقہ حکومت پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ریاست کی ترقی کو مکمل طور پر روک دیا ہے ۔ضلع کٹھوعہ کے راشن ڈیپومیں راشن نا صاف ہوتا ہے اور یہاں کے لوگو ں کوراشن جمع کرنے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے اور یہ راشن بھی ناقص ہوتا ہے اس لئے یہاں کے اقلیتی طبقہ کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس دوران پی ڈی پی کے متعدد کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت کی۔اور عبدالغنی تیلی نے کہا کہ ان کارکنان کی وجہ سے پارٹی مزید مضبو ط ہوگی۔میٹنگ میں سابقہ ایم ایل اے ساغرچند،شام نراین مہتا،ہرجیت سنگھ،نیگیش سرمال،گرچرن سنگھ،پرمندر سنگھ،بوپندر سنگھ،پرم جیت سنگھ،انجو شرمااور محمد اقبال کے علاوہ کئی پارٹی کارکنان موجود تھے۔