سانبہ //پولیس ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیچوٹ وجے پور کی جانب سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت آنے والے موسم گرم میں طلاب کی سہولیت کیلئے جی ایم ایس رانجڑی میں واٹر کولر، واٹر پیوریفائر اور وولٹیج سٹیبلائزر نصب کیا ۔ایک بیان کے مطابق ادارے کے پرنسپل اشوک کمار نے واٹر کولر کا افتتاح کرتے ہوئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام ڈی جی پی ،جموں و کشمیر کے ہدایات کے تحت منعقد ہو رہے ہیں،تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان رشتوں کو مستحکم بنایا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ آنیولاے موسم گرما کے پیش نظر پی ٹی ٹی آئی وجے پور نے مقامی سرکاری سکولوںمیں8۔واٹر کولر /واٹر پیوریفائر نصب کئے ہیں جبکہ بریگیڈیر راجندر سنگھ پورہ سوچینی ،پارک میں بھی ایک واٹر کولر نصب کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر پرنسپل PTTI وجے پور نے طلاب میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کیا۔سکول کے ہیڈ ماسٹر راج پال سنگھ نے شکریہ کا ووٹ پیش کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے سکول میں واٹر کولر نصب کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر ڈیک ایس پی رام سنگھ جموال ، ڈی ایس پی راکیش سمبیال ،ڈی ایس پی پرتھپال سنگھ ،انسپکٹر جتیندر سنگھ ،انسپکٹر بھگوان داس،انسپکٹر ہمانشو سنیل، انسپکٹر نیرج کمار و دیگران بھی موجود تھے۔