لندن؍پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم کو انگلینڈ میں سمرسیٹ کی جانب سے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کی اجازت دے دی۔پاکستانی وائٹ بال کپتان انگلینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد 2 ستمبر کو سمرسیٹ کاونٹی کو جوائن کرلیں گے، گزشتہ برس بھی بابراعظم سمرسیٹ کی جانب سے دو سنچریوں کی مدد سے 578 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے تھے، وہ اس مرتبہ 7 گروپ میچز کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے میں رسائی پانے کی صورت میں 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کا حصہ رہیں گے۔سمرسیٹ کاونٹی نے 25 سالہ پاکستانی بلے باز کی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ وہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی بہترین پرفارمنس دے کر ٹیم کی کامیابیوں میں کردار اد ا کریں گے۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت یہ سال کھیل کے لیے مختلف ہے، ہمیں بدلتی صورتحال میں خود کو ڈھالنا ہو گا۔