پی ایچ ڈی چیمبر وفد جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین سے ملاقی

سرینگر// پی ایچ ڈی چیمبر کا وفد چیر مین بلدیو سنگھ رینہ اور شریک چیئرمین شوکت چودھری کے ہمراہ جموں کشمیر بنک چیئرمین آر کے چیبر سے ملاقی ہوا،جس دوران دونوں اطرف سے ماہرین کی ٹیم بھی موجود تھی۔جموں کشمیر بنک کی سراہنا کرتے ہوئے وفد نے تجارت،صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری شعبوں کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،جن میں قرض داروں کے کھاتوں کی بحالی اور انکی باز آبادکاری  کے معاملات بھی زیر غور لائے گئے۔میٹنگ کے دوران چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کمزور کارخانوں اور اکائیوں کی بحالی اور سی جی ٹی ایم ایس ای اسکیم،یونٹ مالکان کو قرضوں کا تعاون سمیت آر بی آئی رہنما خطوط کے تحت چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروباریوں کیلئے بنک شاخوں کو کھولنے پر بھی زور دیا گیا۔جموں کشمیر بنک اور پی ایچ ڈی چیمبر کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کو عمل میں لانے پر زور دیتے ہوئے حالت کی زد میں آئے قرضداروں کیلئے با زآبادکاری پیکیج کے علاوہ چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کو2020تک این پی ائے قرار نہ دینے کیلئے ماسٹر سرکیولر جاری کرنے پر بھی جموں کشمیر بنک کے چیئرمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔بلدیو سنگھ رینہ نے کہا کہ جموں کشمیر بنک مشکل اوقات میں ہماری توقعات اور امیدوں کا مرکز رہتا ہے،جبکہ پی ایچ ڈی چیمبر کا یقین ہے کہ مضبوط بنکنگ نظام ریاستوں کی اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہوتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جموں کشمیر بنک کے چیئرمین نے یقین دہانی کرائی کہ بنک ہمیشہ صارفین کو بہترین سروس و سہولیات کی فراہمی کیلئے وعدہ بند ہے۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ جموں کشمیر بنک نے مختلف سہولیات میں کمی کیلئے کوئی بھی سرکیولر جاری نہیں کیا ہے۔