سری نگر// جموں و کشمیر پی ایچ ڈی اسکالرس ایسو سی ایشن نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوںنے کہا کہ وہ مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کام کر رہے ہیں لیکن ہماری تنخواہ کافی کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور ہمیں اسسٹنٹ پروفیسر کا ٹائیٹل دیا جانا چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ سرمائی اور گرمائی تعطیلات کے دوران ہمیں تنخواہ نہیں دی جاتی ہے جس سے ہمیں گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے ان کے مسائل کو دور کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اسکالرس کے مستقبل کو بچانے کی ضرورت ہے ۔