تھنہ منڈی //پی ایچ ای ایمپلائز ایسو سی ایشن راجوری کا تعزیتی اجلاس منعقد ہواجس میںکانگریس کے بلاک صدر شکیل احمد میر کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ مرحوم عبدالعزیزپی ایچ ای ایمپلائز ایسو سی ایشن کے ضلع صدرطاہر احمد شال کے والد نسبتی تھے ۔اس تعزیتی اجلاس کی صدارت محمد بشیر ملک جنرل سیکریٹری نے کی جبکہ اس موقعہ پر خادم حسین، بشیراحمد خا ن،شبیر احمد خان، محمد ظفر خان، انسپکٹر بشیر شال،وسیم چوہدری وغیرہ بھی موجو دتھے ۔انہوںنے مرحوم عبدالعزیز میر کے گھر جا کر دعائے مغفرت کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوںنے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ شریف النفس، بااخلاق اورملنسارشخص تھے جنہوں نے اپنی تمام زندگی لوگوں کی بھلائی میں گزار دی ۔انہوںنے مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔