یواین آئی
سڈنی/آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو کمر کی انجری کے بعد فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور وہ جلد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق پیٹ کمنز کی میڈیکل اسکین رپورٹ کلیئر آ گئی ہے جس کے بعد انہیں آئی پی ایل میں شرکت کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق وہ کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے ، تاہم انہوں نے اپنا ری ہیب مکمل کر لیا ہے اور آسٹریلیا میں کروائے گئے طبی معائنے کے نتائج تسلی بخش آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز رواں ماہ اپریل کے آخر تک آئی پی ایل میچز میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ وہ جمعہ کو سڈنی سے ہندوستان کیلئے روانہ ہوں گے ۔