عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بھارت کے ٹیکس ادارے سنٹرل بورڑ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (CBDT) نے PAN کارڈ کی تفصیلات میں درستگی کیلئے نئے آن لائن اور آف لائن فارم جاری کر دئے ہیں۔حکام کے مطابق یکم اپریل 2026 سے PAN کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا درستگی کیلئے صرف نئے فارم ہی استعمال کیے جائیں گے۔ پرانے فارم اب قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔ نئے نظام کے تحت درخواست دہندگان کو اپنی معلومات اپڈیٹ کرنے کیلئے مکمل دستاویزات جمع کروانا ہوں گی، جیسے شناخت، پتہ اور تاریخِ پیدائش کے ثبوت۔ مزید یہ کہ اب PAN کارڈ پر نام، آدھار کارڈ کے مطابق ہونا لازمی ہوگا، ورنہ درخواست مسترد یا تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔ نئے آن لائن یا آف لائن فارم بھرنا ہوگا۔ درست دستاویزات ساتھ جمع کرنی ہوں گی۔ معلومات کی مکمل تصدیق کے بعد اپڈیٹ کیا جائے گا۔ درخواست سرکاری پورٹل یا مجاز مراکز کے ذریعے جمع ہوگی یہ تبدیلیاں نظام کو آسان اور شفاف بنانے کیلئے کی گئی ہیں۔