جموں//جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر اور سینئر ایڈوکیٹ پروفیسر بھیم سنگھ نے بی جے پی کے نئے خاندانی منصوبہ بندی کے منصوبے پر حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں دو سے زیادہ بچوں والے لوگوں کو کسی بھی سرکاری ملازمت کے لئے درخواست دینے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، ایسے افراد کو بلدیہ، اسمبلی یہاں تک کہ پارلیمنٹ کے لئے بھی کسی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے بی جے پی قیادت کو یاد دلایا کہ ہندوستان کے عوام نے 1975 میں ایمرجنسی کے دوران بھی نس بندی کو قبول نہیں کیا تھا، جب مسٹر سنجے گاندھی نے نس بندی کے حق میں رائے عامہ کو متحرک کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ لگتا ہے کہ بی جے پی کی قیادت سنجے گاندھی سے کہیں آگے جارہی ہے ۔پروفیسر بھیم سنگھ نے بی جے پی قیادت کو یاد دلایا کہ ہندوستان کے عوام کسی بھی حکومت یا پارٹی کو فطرت کی حکمرانی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جس کا مطلب اس قانون کو عوام کے درمیان پیش کرنا اور مقبول بنانا ہے جیسا کہ یوروپی ممالک نے کیا ہے۔پرو فیسربھیم سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں خاندانی منصوبہ بندی کا بل پیش کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ مودی حکومت مستقبل میں کیا منصوبہ بنا رہی ہے، ان لوگوں کے لئے ،جن کے دو سے زیادہ بچے ہیں، ملازمت نہیں ہے اور نہ ہی ایسا شخص / مرد یا خاتون ملک میں مقننہ کے لئے کوئی بھی انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا قانون بنانے سے تمام بنیادی حقوق پامال ہوں گے اور انسانی حقوق اور بنیادی آزادی پر حملہ ہوگا ۔