بٹوت//گزشتہ رو زرام نگر کے قریب نیشنل پنتھرز پارٹی کے سینئر لیڈر و سابقہ منسٹر ہرش دیو سنگھ اور ان کی اہلیہ پر مبینہ طور بھاجپا کارکنوںکی طرف سے کئے گئے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے پینتھر ز پارٹی کی مقامی اکائی کی جانب سے مگر کوٹ میں مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سیوا سنگھ بالی نے کی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پنتھرز پارٹی کے کارکنوں نے سب ڈویژن رام سوکے مگر کوٹ میں نیشنل ہائی وے پر ڈپٹی سی ایم ڈاکٹر نرمل سنگھ کا پتلا نذر آتش کر کے پر زور احتجاج کیا اور ٹریفک کو تقریباآدھے گھنٹے کے لئے بند کر دیا جس کی وجہ سے مسافرو ں کر پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔ احتجاج کی قیادت کر رہے سیوا سنگھ بالی نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہو ئے کہاکہ گزشتہ روز جس طرح بھاجپا کے کارکنوں نے ہر ش دیو سنگھ اور ان کی اہلیہ پر حملہ کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے مانگ کی ہے کہ وہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کاروائی کرے تاکہ آئندہ اس کے طرح واقعات رونما نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بھاجپا اقتدار میں آئی ہے اس کے بعد تمام دوسری سیاسی پارٹیوں کے ساتھ حکومت کا رویہ متعصبانہ، غیر اخلاقی اور غیر جمہوری ہے ان باتوں کا اظہار سیوا سنگھ بالی منعقدہ احتجاجی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ان ملوثین کے خلاف جلد سے جلد کاروائی نہیں کریں گے تو آنے والے وقت میں نیشنل پنتھرس پارٹی ریاست گیر احتجاج کر نے پر مجبور ہوجائے گی ۔ انہوں نے آج کا احتجاج صوبہ جموں کے ہر حصہ میں درج کرا یا گیا ہے تاکہ حکومت ملوثین کے خلاف کاروائی کرے ۔ اس موقع پربالی نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم پر سخت تنقید کی اور کہا کہ منظم سازش کے تحت ملک میں مین اسٹریم جماعتوں پر کچرا اچھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔