جموں // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے 2016کی ایجی ٹیشن کے دوران پیلٹ کی وجہ سے بینائی سے محروم ہونے والے نوجوانوں کے ایک اور گروپ کو ملازمتوں کے آرڈر سونپ دیئے۔وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل پیلٹ متاثرین کو 5دسمبر،14ستمبر اور28ستمبر کو بھی تقرریوں کے آرڈر سونپ دیئے تھے۔ اسکے علاوہ پیلٹ متاثرین کو مالی امداد بھی فراہم کی جاچکی ہے۔وزیر اعلیٰ نے متاثرین میں سے بعض ، جنکی بینائی بہت کم متاثر ہوئی ہے کو موٹرائزڈ سکوٹی بھی پیش کیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2016کی عوامی ایجی ٹیشن کے دوران 22افراد کی دونوں آنکھیں بینائی سے محروم ہوئی تھیں جبکہ 76افراد ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔