راجوری //سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں تمباکو کا عالمی دن منانے کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کئے گئے جن کے دوران تمباکو نوشی کے صحت پر پڑنے والے اثرات کے سلسلہ میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی ۔دونوں سرحدی اضلاع کے مختلف مقامات پر فوج کی جانب سے کئی ایک پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جن کے دوران عام لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو تمباکو نوشی کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی گئی ۔اس سلسلہ میں بھمبر گلی بریگیڈ کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیاجس میں علاقہ کے عام لوگوں نے شرکت کی ۔اس پروگرام کے دوران فوجی ماہرین نے مکینوں کو تمباکو کے مضراثرات کے سلسلہ میں جانکار ی فراہم کی ۔اسی طرح این ایس ایس یوٹی گور نمنٹ پی جی کالج راجوری کی جانب سے ایک روزہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔مذکورہ پروگرام این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر نسیم احمد کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔اس کے علاوہ گور نمنٹ ڈگری کالج ڈھونگی ودیگر مقاما ت پر بھی بیداری پروگرام منعقد کئے گئے ۔