جموں//پیر بابا ستواری میں پیربابابُڈھن علی شاہ ؒکا سالانہ عُرس جمعرات کے روز نہایت ہی جوش و خروش سے منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ عقیدت مندوں میں جموں و دیگر علاقوں کے لوگوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل عرس میں شرکت کرکے دعائیں حاصل کی۔سالانہ عُرس کے موقعہ پر اوقاف اسلامیہ نے عقیدت مندوں کے لئے معقول انتظامات کئے تھے۔عقیدت مندوں کے لئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں شہر میں واقع اس پیر بابا میں ریاست کے مختلف حصوں سے لوگ آتے ہیں ،خصوصاً جمعرات کے روز پیر با با میں عقیدت مندوں کا کافی رش ہوتا ہے۔