عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // انتظامیہ نے پہلگام وادی میں کئی مقامات پر تودے گر آنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتہائی محتاط اور چوکس رہیں، خاص طور پر رات کے اوقات میں، برفانی تودے گر آنے کا خطرہ ہے ۔حکام نے آرو، منڈلان، چندنواری، فرسلن، لاری پورہ، لدرو، لنگل بل، کھیلن، بٹ کوٹ گجراں،ممال، نالہ آوورا، گگلدرا اور وادی پہلگام کے دیگر آس پاس کے علاقے میں رہایش پذیر لوگوں کو ضروری احتیاطی تدابیر برتنے اورغیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کیلئے کہا ہے۔