عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//خصوصی جج انسداد بدعنوانی عدالت اننت ناگ نے محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز کے 5سٹور کیپروں کو 36 سال پرانے اناج اور خالی تھیلوں کے غلط استعمال کے معاملے میں 3 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عبدالخالق شاہ ساکن عشمقام اس وقت کے سٹور کیپر فوڈ سپلائیز سیل سنٹر پہلگام ،غلام نبی میر ساکن عشمقام اس وقت کے سٹور کیپر فوڈ سپلائیز ۔ محمد شفیع راتھر ،اس وقت کے اسٹور کیپر،غلام حسن حجام اس وقت کے سٹور کیپر فوڈ سپلائیز سیل ، مظفر احمد بیچو ، اس وقت کے سٹور کیپر فوڈ سپلائیز سیل سنٹر لاری پورہ کواناج اورخالی تھیلوں کے غلط استعمال کے معاملے میں خصوصی جج اینٹی کرپشن کورٹ اننت ناگ کی معزز عدالت نے مجرم قرار دیا اور انہیں جموں و کشمیر پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5(2) کے تحت قابل سزا جرم کے لیے 2 سال کی مدت کے لیے سادہ قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
جرمانے کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں، مجرم کو مزید چھ ماہ کی مدت کے لیے سادہ قید اورجرمانہ ہوگا ۔اس کے علاوہ دفعہ 409 آر پی سی کے تحت قابل سزا جرم کے لیے، ہر مجرم کو 3 سال کی مدت کے لیے سادہ قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔مانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ڈائرکٹر فوڈ اینڈ سپلائیز ڈیپارٹمنٹ سری نگر نے نمبر DFSK/Adm/SA-468 مورخہ 02-11-1989 کے ذریعے اس میں مذکورہ پانچ ملزمان کے ہاتھوں 364235.84/- روپے کے غذائی اجناس/خالی تھیلوں کے غبن کے بارے میں رپورٹ کیا، مقدمہ FIR نمبر P9/09/9 میں درج کیا گیا تھا۔ ACB) 07-06-1990 کو اور مذکورہ کیس کی چارج شیٹ 09 ستمبر 2003 کو دائر کی گئی اور کیس عدالتی فیصلہ کے لیے آگے بڑھا۔یہ سزا انسداد بدعنوانی بیورو کی عوامی خدمت میں دیانتداری اور احتساب کو برقرار رکھنے کی جاری کوششوں میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔