راجوری//بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر نے بوائز پہاڑی ہوسٹل راجوری کے طلباء میں کپڑے ، کمبل ، کھیل کود کی اشیاء اور دیگر اشیاء تقسیم کیں ۔یہ سامان ممبر قانون ساز کونسل ایڈووکیٹ وبودھ گپتا کی طرف سے اپنے حلقہ اختیاراتی فنڈ سے فراہم کیاگیاتھا۔اس سلسلے میں پہاڑی ہوسٹل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران پہاڑی ایڈوائزری بورڈ ممبر اور بھاجپا ضلع صدر راجوری دنیش شرما، ریاستی آفس سیکریٹری راجندر گپتا ، اتم پرکاش ، اشوانی کوچھر ، بشیر خان ، شہباز خان اور دیگر لوگ موجود تھے ۔اس دوران طلباء میں سامان تقسیم کیاگیا ۔